بی اے پی میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں : عبدالرشید بلوچ

0 31

کوئٹہ : صوبائی وزیر پی ایچ ای عبدالرشید بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی مضبوط و متحد ہے وزیراعلیٰ پر کابینہ کا بھرپور اعتماد ہے وزیراعلیٰ بلوچستان ریکو ڈک معاہدہ سمیت صوبے کے حقوق و وسائل کے تحفظ کے لیئے جرآتمندانہ فیصلے کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں بی اے پی میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں جنہیں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ بی اے پی کے اندر ایک اقلیتی گرپ پارٹی میں اختلاف پیدا کرنے کی مزموم سازش کر رہا ہے انکا اس گرپ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس گرپ کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ انکا نام استعمال نہ کریں صوبائی وزیر نے کہا کہ اقلیتی گرپ کے لوگ وزرا کے دفاتر میں اپنے چھوٹے موٹے کاموں کے لیئے آتے ہیں اور پھر ٹوئٹر اور پریس ریلیز کے زریعہ حقائق کے منافی خبریں اور تصاویر جاری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں نے اپنے اس رویہ کو تبدیل نہ کیا تو ہم انہیں اپنے دفاتر میں آنے سے روک دینگے ہم صوبے کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے دفاتر میں آنے والوں کی خاطر مدارات کرتے ہیں اور انکی بات سنتے اور انکے کام بھی کرتے ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہماری سیاسی ساکھ اور پارٹی سے وابستگی کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کی جائیں انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے بعض اراکین کے رویہ سے بلوچستان اور بی اے پی کو نقصان پہنچ رہا ہے جسکا فائدہ دوسری جماعتیں اٹھا رہی ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کی صورت میں صوبے کو بہترین وزیراعلیٰ ملا ہے جنکی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ہم کل بھی انکے ساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اور آئیندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.