عمران نیازی کے ہاتھ میں کرشماتی حمایت ہے نہ سلیمانی ٹوپی : حافظ حمد اللہ

0

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دیکر گھر جانے کا مشورہ دےدیا۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں نہ کرشماتی حمایت ہے اور نہ سلیمانی ٹوپی، استعفیٰ دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہیں کریں، افواج پاکستان آپ کی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی ٹیم کے کپتان ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.