Daily Archives

March 18, 2022

اپوزیشن مائنس ون چاہتی ہے جو کسی صورت نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا، ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔  وزیراعظم عمران خان نے سینیئر وزراء کو بنی گالہ طلب کیا، جس میں…

ناراض ایم این ایز واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ناراض ایم این ایز کو کہہ رہا ہوں کہ واپس آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا۔  اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے وہاں 2 گھنٹے سیاسی…

حکومت نہیں بچا سکتے بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ’حکومت تو نہیں بچا سکتے، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے…

پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا، دروازہ توڑ دیا

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے، جس پر پولیس نے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 8 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لوٹے ہاتھوں میں لے کر منحرف اراکین…

منحرف ارکان کو شوکاز بھیج رہے ہیں اسپیکر انکے خلاف کارروائی کریں گے، وفاقی وزرا

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور کہیں نہیں جارہے، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹسز بھیج رہے ہیں اسپیکر ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ یہ بات وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد حسین چوہدری نے…

سندھ ہاؤس میں پولیس گردی ہوئی تو نتائج کے ذمہ دارعمران خان اور شیخ رشید ہونگے، اپوزیشن رہنما

 اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ ہاﺅس میں آج رات پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے۔  سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں سیکریٹری…

وزیراعظم نے گورنر راج کا کہا تو ایک سیکنڈ لگاؤں گا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے گورنر راج کا کہا تو ایک سیکنڈ لگاؤں گا۔  کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو گورنر راج لگانے…

سندھ میں گورنرراج کے حق میں نہیں،شاہ محمودقریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ سندھ میں گورنرراج لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج 90کی سیاست کودہرایا جارہا ہے۔سندھ ہاؤس میں جوکچھ ہورہا ہے وہ میثاق جمہوریت کے خلاف ہے۔…

وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ کا چہرہ اسکینگ کے دوران زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زخمی ہونے کی تصویر شیئر…

شوہر سے دوستی پر پولیو ورکر نے اپنی ساتھی کو قتل کرادیا، اجرتی قاتل گرفتار

پشاور میں پولیو خاتون ورکر کے قتل میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے، مقتولہ کو  اس کی ساتھی خاتون ورکر نے شوہر کے ساتھ مبینہ دوستی کی وجہ سے قتل کرایا، پولیس نے پولیو خاتون ورکر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے…