
جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج کی پیش رفت کے جائیزہ کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس
۔پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی شرکت
۔ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان ,چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام بھی اجلاس میں شریک
۔چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کی اجلاس کو پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ
۔وزیراعلئ کی منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت
۔ترقیاتی پیکج جنوبی بلوچستان کی ترقی اور پسماندگی کی خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔وزیراعلئ
۔جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج وفاقی حکومت کی جانب سے علاقے کے عوام کے لیۓ تحفہ ہے۔وزیراعلئ
۔وزیراعلئ کا وفاقی حکومت کی جانب سے پیکج کے منصوبوں کے لیۓ بروقت اجراء کی ضرورت پر زور
۔جنوبی بلوچستان کے باشعور عوام کی جانب سے پیکج سے آگاہی اور عوامی ستائیش خوش آئند ہے۔وزیراعلئ
۔دور حاضر میں تیز رفتار ترقی کے لیۓ سمارٹ پلاننگ کی ضرورت ہے۔وزیراعلئ
۔ترقیاتی پیکج میں شامل بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔وزیراعلئ
۔وزیراعظم عمران خان سے شمالی بلوچستان ترقیاتی پیکج دینے کی درخواست کی ہے۔وزیراعلئ
۔وزیراعظم نے شمالی بلوچستان ترقیاتی پیکج کے جلد اعلان کا وعدہ کیا ہے۔وزیراعلئ بلوچستان
۔جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج میں مختلف سیکٹرز کی ترقی کے 6 سو ارب روپے کے وفاقی و صوبائی منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کو بریفنگ
۔صوبائی حکومت نے اپنے 18 منصوبوں کی ہر فورم پر منظوری دے دی ہے۔اجلاس کو بریفنگ
۔منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیۓ صوبائی حکومت نے پی ایم یو قائم کیا ہے ۔بریفنگ
۔وفاقی حکومت کے 161 منصوبوں سے 139 منصوبوں کی حتمی منظوری ہو چکی ہے۔بریفنگ
۔پیکج کے منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت تیز کرنے کے لیۓ وفاقی اور صوبائی محکموں میں مربوط روابط قائم کیۓ جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ



