اہم خبریںبین الاقوامی

یوکرین میں امداد اور انسانی انخلا کیلئے راہداریاں بنانا ضروری ہے، نیٹو چیف

نیٹو کے سربراہ جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ابھی اس وقت یوکرین میں امداد اور انخلا کیلئے انسانی ہمدردی کی راہداریاں بنانا ضروری ہے۔ 

نیٹو چیف نے ان خیالات کا اظہار ترکی میں ایک فورم کی سائیڈلائن پر خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری بیان خطرناک اور لاپرواہی پر مبنی ہے۔

جینز اسٹالٹن برگ نے کہا کہ روس یوکرین کے وزراء خارجہ کا ترکی میں ملاقات کرنا اہم تھا۔

انھوں نے اس موقع پر یہ بات دہرائی کہ نیٹو اتحاد یوکرین میں فوج یا طیارے نہیں بھیجے گا، یوکرین میں فوج یا طیارے بھیجنے کا اقدام روس نیٹو جنگ کو متحرک کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button