
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد ختم اور لانگ مارچ بھی اب نظر نہیں آرہا، اپوزیشن کو اپنے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔
چوہدری برداران سے اُن کی رہائش گاہ پر عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومتی ممبران پورے ہیں،کوئی ممبر کہیں نہیں جا رہا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے ایسی صورت میں کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔


