اہم خبریںپاکستان

تحریک عدم اعتماد افسانہ ہے، چوہدری برادران کی وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کی جس میں چوہدری برداران نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ڈٹ کرساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر شامل تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button