اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن اپنے لوگوں پرنظر رکھے کہیں وہ تحریک عدم اعتماد میں ہمیں سپورٹ نہ کریں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد ختم اور لانگ مارچ بھی اب نظر نہیں آرہا، اپوزیشن کو اپنے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔

چوہدری برداران سے اُن کی رہائش گاہ پر عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومتی ممبران پورے ہیں،کوئی ممبر کہیں نہیں جا رہا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے ایسی صورت میں کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button