بلوچستان کے 31اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو کروانے کا فیصلہ

0

کوئٹہ : بلوچستان کے 31اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو کروانے کا فیصلہ ،الیکشن کمیشن نے صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کی منظوری دے دی ، منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کوئٹہ ، اور لسبیلہ کے علاو ہ تمام اضلاع میں انتخابات مورخہ 29مئی 2022کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں صوبائی حکومت کی طرف سے حلقہ جات کی تعداد بڑھانے کی وجہ سے حلقہ بندی دوبارہ کی جا رہی ہے اور حلقہ بندی کی تکمیل کے بعد ان اضلاع میں انتخابات کا شیڈول بعد میں دیا جائے گاالیکشن کمیشن ، الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کر دے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.