لیجنڈ اداکار سید افتخار احمد انتقال کرگئے

0

پاکستانی اداکارہ مدیحہ افتخار کے والد اور لیجنڈ اداکار سید افتخار احمد انتقال کرگئے۔مدیحہ افتخار نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  مداحوں کو افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

تصویر پر اداکارہ کی جانب سے کیپشن درج کیا گیا  کہ آج میری دعا ’میرے باپ کو صحت دینا‘ سے ’ میرے باپ کو جنت نصیب کرنا‘ میں بدل گئی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں کیپشن درج کیا کہ انہیں اب تک یقین نہیں آرہا

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجندڑی اداکار کافی عرصے سے  بیمار تھے اور ان کا انتقال روالپنڈی کے اسپتال میں ہوا۔

سید افتخار احمدکا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکاروں میں کیا جاتا ہے وہ  پی ٹی وی کے پروگرام بولتے ہاتھ سے وابستہ رہے ، ان کی خدمات کے عوض انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.