کیا رنبیر اور عالیہ کی شادی اپریل میں ہورہی ؟ اداکار کی پھپھو نےحقیقت بتادی

0

بالی وڈ کی مایہ نازجوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جوڑا اگلے ماہ اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گا۔

تاہم  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے چلبلے اداکار رنبیر اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپریل میں شادی کی خبروں پر رنبیر کی پھپھو نے حقیقت بتادی۔

رنبیرکپور اورعالیہ بھٹ کی جوڑی بالی وڈ میں بہت پسند کی جاتی ہے، جو ان دنوں آیان مکھرجی کی فلم ‘برہمسترا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور پرستار بے تابی سے دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ پردہ اسکرین پر دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں۔

دونوں فنکاروں کی پیشہ وارنہ اور نجی زندگی سے متعلق خبریں اکثروبیشترسوشل میڈیا پر گردش میں رہتی ہیں

سوشل میڈیا پر ان دنوں افواہیں زیر گردش ہیں کہ دونوں فنکار آئندہ ماہ اپریل میں رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہے ہیں جبکہ شادی کی تیاریاں پہلے ہی شروع کی جاچکی ہیں۔

میڈیا کے مطابق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے رنبیر کپور کی پھپھو  ریما جیئن نے بتایا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم لوگوں نے کوئی تیاری نہیں کی تو شادی اتنی جلدی کیسے ہوسکتی ہے؟

رنبیر کپور کی پھپو کا کہنا تھا کہ اگراپریل میں شادی کی بات درست ہے؟ تو یہ  بات  میرے لیے باعث حیرت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ شادی ہوگی لیکن کب ہوگی یہ علم نہیں ہے

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.