کوئٹہ پیکج کے ڈیزائن میں خامیوں کو درست کیا جائے : وزیراعلیٰ بلوچستان

0 39

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کمزور منصوبہ بندی اور ڈئیزائین کی خرابیوں سے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے جسکا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے کمیٹی روم میں منعقدہ کوئٹہ پیکج اور دیگر منصوبوں کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی نور محمد دمڑ، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور محکمے کے دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہ وہ خود اجلاسوں اور بریفنگ میں الجھیں گے اور نہ ہی افسران کو الجھائیں گے حکومت کا کام پالیسی دینا ہے اور افسران کا کام پالیسی پر عملدرآمد اور رزلٹ دینا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ پیکج کے ڈیزائن میں پائی جانے والی بنیادی خرابیوں کے زمہ داروں کی خلاف کاروائی کی جائے گی اگر کنسلٹنٹ اس کے ذمہ دار ہیں تو ان سے بھی جواب طلبی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کوئٹہ پیکج میں شامل سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کے پی سی ون میں ترمیم کے باعث کام روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کام کے دوبارہ آغاز اور پی سی ون میں ترمیم کے لیے متعلقہ فورم پی ڈی ڈبلیو پی کا اجلا س آج ہی منعقد کر کے منظوری دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنی فیصلہ کرنے کی صلاحیت کے تحت 10 منٹ کے مختصر دورانیہ کے اجلاس میں متعلقہ امور کی منظوری دی اور طویل دورانیہ کے اجلاسوں کے انعقاد کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی۔ وزیراعلیٰ نے دن کا بیشتر وقت سول سیکرٹریٹ میں گزارا گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری کے دفتر گئے صوبائی وزراءبھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر اہم صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.