انتظامیہ ایمانداری سے کام کرے تو جرم ختم ہو سکتا ہے : رحیم آغا
کوئٹہ : انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری عمران ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، سید حیدر آغا، اسلم خان اچکزئی، ولی افغان، نعمت خان ترین، حسن خان خلجی، حاجی ظہور کاکڑ، منظور خان ترین، محمد جان آغا، طاھر خان جدون، بسم اللہ ترین، فیض محمد داوی، انجمن تاجران پشین کے صدر ملک بہادر خان ملزئی، جنرل سیکرٹری دولت خان ترین، صادق خان کاکڑ، جانان خان ترین، حاجی فضل محمد ترین۔ جانان ماما اور دیگر عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ پشین اور سی آئی اے کوئٹہ کی جانب سے گزشتہ روز پشین میں جیولر محمد رحیم کی دکان میں ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انجمن تاجران بلوچستان ڈی سی پشین ظفر بلوچ، ڈی پی او ایوب خان اچکزئی، سمیت سی آئی اے کوئٹہ کے نظام ترین ودیگر عملہ کو شاباش اور خراج تحسین پیش نہ کریں تو زیادتی ہوگی کیونکہ انجمن تاجران بلوچستان نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کے حامل آفیسران کی صرف تعریف نہیں بلکہ انہیں تعریفی اسناد اور عمدہ کارکردگی ایوارڈ بھی دئیے ہیں تاکہ ان آفیسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بلوچستان بھر کی تاجر برادری انجمن تاجران بلوچستان کو اپنی خیرخواہ اور غم خوار تنظیم سمجھتی پیں، انھوں نے کہا کہ جس طرح ضلعی انتظامیہ پشین خاص کر ڈپٹی کمشنر ظفر بلوچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حلیم خان اچکزئی نے ہمیں تسلیاں دی تھی کہ ہر صورت جیولرز کی دکان ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا آج الحمداللہ اسی طرح ہوا ڈکیتی میں عناصر گرفتار بھی ہوئے اور بقول ضلعی انتظامیہ پشین مسروقہ زیورات بھی برآمد کیا گیا ہے جوکہ عمدہ کارکردگی کا زندہ مثال ہے انھوں نے اگر بلوچستان کے ہر ضلع میں ضلعی انتظامیہ اس طرح ایمانداری سے کام کریں تو کوئی مائی کا لال جرم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔