پانی انسانی بقاء کیلئے پہلی اور بنیادی ضرورت ہے : میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پانی کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پانی انسانی بقاء کیلئے پہلی اور بنیادی ضرورت ہے اور پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد پانی کی اہمیت اور بحران کے بارے میں شعور کی آگاہی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پانی اللہ تعالء کی بہترین ہے جس کی قدر کرنی چاہیے پانی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع کو روکنا ہر فرد کا فرض اور قومی زمہ داری ہے وزیراعلی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی آبادی کے دباؤ کے باعث مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بہت بڑی آبادی کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خشک سالی اور بارشوں کی کمی کے باعث بلوچستان میں زیر زمین آبی زخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں موجودہ صورت حال کے تناظر میں صوبے میں آبی وسائل کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی پروگرام میں ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے ترجیحاتی بنیادوں پر شامل ہیں وزیراعلی نے کہا کہ دستیاب پانی کا بہترین استعمال ہی پانی کی کمی کے چیلنج اور بحران سے محفوظ رکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن معاشرے کے ہر فرد کو اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنے کا عزم کرنا چاہیے۔