مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا اور صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے : شیخ رشید
کوئٹہ : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہا ہے میرا خیال ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے۔
c میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، بہتر یہ ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں، اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے، یہ نہ ہو آپ 10 سال لائن میں لگے رہیں۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، ہمیں مل بیٹھ کر مذاکرات سےکوئی حل نکالنا چاہیے۔انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ناکامی ہو گی اور عمران خان 5 سال پورے کرے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لڑنا مشکل نہیں لیکن پھر بعد میں صلح کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔