اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ اجراءکی منظوری ‘18 لاکھ خاندان مستفید ہونگے ‘ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ:  حکومت بلوچستان کے ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ بلوچستان حکومت کے اقدامات خوشحال بلوچستان کی جانب گامزن ہے صوبائی حکومت حقیقی عوامی حکومت کا فرض پورا کرنے کا عزم رکھتی ہے اہم صوبائی امور کی وزیر اعلیٰ سے منظوری کے لےئے تیز رفتار فائل ورک جاری ہے ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد سریاب روڈ توسیع کے منصوبے پر تیز رفتار سے کام شروع کر دیا گیا‘ یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی دور حکومت میں میں کئی تعمیراتی منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے پیکیج کے تعطل کے شکار منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز بھی کی جارہی ہے سبزل روڈ تعمیر و توسیع کے منصوبے کی بحالی صوبے میں سیاسی ہم آہنگی آورافہام و تفہیم کی فضا کا فروغ دینا ہے وزیراعلی سیکرٹریٹ تک عام لوگوں اور سائلین کی آسان رسائی کےلئے بھی اقدامات کی جارہی ہے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کےلئے 2 ارب روپے کی لاگت کے بی ٹیوٹا انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لائی گئی ہے بلوچستان صحت کارڈ کا اجرا کی منظوری 18 لاکھ خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت شامل ہے ماہی گیروں سے کی وعدوں پر عمل درآمدصوبے کے ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کا مکمل سدباب بلوچستان کے قریب عوام کے روزگار کا تحفظ پاک فوج کے تعاون سے پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڑر ٹریڈ کی بحالی سرد علاقوں کے عوام کو تجارتی سہولتوں کی فراہمی میں اضافہ پاک ایران سرحد کے 6 مزید مقاماتِ پر ٹریڈ پوائینٹس کا قیام سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button