اہم خبریںپاکستان

عمران خان جتنے خوف زدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پریشانی اور خوف میں گھبرا کر گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں، یہ جتنے خوف زدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا۔

وزیرآباد روانگی سے قبل بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جتنی بھی گالم گلوچ کرلیں لیکن خود کو بچا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تمام جماعتیں متفق ہیں، ہم سب محنت کررہے ہیں کہ مل کر اس نالائق حکومت کو گھر بھیج کر عوام کے لیے ریلیف کا بندوبست کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ ابھی زیرغور ہے لیکن ہمارا ٹارگٹ یہ سلکیٹد وزیراعظم ہے جسے ہٹا کر ہم شفاف الیکشن منعقد کروانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کہہ رہے تھے کہ انہیں نکالا تو وہ اور خطرناک ہو جائیں گے، یہی تو ہمارا مطالبہ ہے کہ آپ اس ملک کو جتنا نقصان پہنچا چکے ہیں وہ اب مزید نقصان برداشت کرنے کا اہل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، لیکن ان شااللہ ہم کامیاب ہوں گے، ہم نے پہلے بھی سینیٹ میں یہ کرکے دکھایا ہے اور ایک بار پھر کرکے دکھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button