اہم خبریںپاکستان

بزدار سے متعلق تحفظات ، علیم خان گروپ کا ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی منظر نامے پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس دوران عون چودھری سے جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا ہونے جارہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں بتا سکتا، تھوڑا سا سسپنس رہنے دیں۔ جو ہو گا بہتر ہوگا، دعا کریں۔

صحافی نے یہ بھی سوال کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گھر جارہے ہیں یا نہیں جس پر عون چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑا صبر کریں، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل علیم خان کے گھر پی ٹی آئی کے ہم خیال ارکان کے اعزاز میں عشائیہ ہوا، تقریب میں پی ٹی آئی کے 24 سے زائد ارکان نے شرکت کی تھی۔ علیم خان نے حامی ارکان سے رائے لینے کے بعد صف بندی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علیم خان نے تمام رابطوں اور صورتحال پر حامی ارکان کو اعتماد میں لیا، ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کی تجویز دی تھی۔ ارکان اسمبلی کے عثمان بزدار سے متعلق تحفظات پر بھی بات چیت ہوئی اور سیاسی منظر نامے پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button