اتحادیوں کو منانے کا مشن، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی چودھری برادران سے ملاقات
لاہور : تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے اتحادیوں کو منانے کا مشن، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی لاہور میں چودھری برادران سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور وفاقی وزراء کی جانب سے وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچایا گیا۔
اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات اتحادیوں کے ساتھ جاری رابطوں کے تسلسل کی کڑی ہے۔