پنجاب میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت : عثمان بزدار

0

لاہور  :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی اور پنجاب میں ہیلتھ کیئر کے حوالے سے معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے جاری پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ فیروز پو رروڈ، جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک او رٹراما سنٹرزبن رہے ہیں جن پر کام کا آغاز ہوچکا ہے- سروسز ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک او رٹراما سنٹر کا جلد سنگ بنیادرکھا جائے گا جبکہ لاہور میں 3ایمرجنسی بلاک و ٹراما سنٹر ز بننے سے 800نئے بیڈز کااضافہ ہوگا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 400ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں- پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈسے 10لا کھ سالانہ مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوگا- یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ ساز فلاحی اقدام ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بچوں کے علاج معالجے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا، بچوں کے امراض کی تشخیص اور علاج معالجے کے حوالے سے یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہوگا۔ یونیورسٹی کے قیام سے بچوں کے امراض کی تشخیص اور جدید علاج معالجے کے حوالے سے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کو فروغ ملے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر اضلاع کے ہسپتالوں اور طبی مراکز صحت کے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،۔ ہیلتھ پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار کو مد نظر رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.