27 مارچ کو تاریخی جلسہ ہو گا : شفقت محمود

0

اسلام آباد : 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے اثرات چور ٹولے کی عدم اعتماد اور موجودہ سیاست سمیت تمام چیزوں پر ہو گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ تمام ورکرز ساتھیوں سمیت جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں گے جبکہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ کر وزیر اعظم عمران خان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.