قدوس بزنجو کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملا قات ، ریکوڈک و دیگر امور پر گفتگو
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو کی نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ کی ملا قات، ریکوڈک سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ کی رہائشگاہ جا کر ن سے ملا قات کی، اس مو قع پر وزیر اعلیٰ نے نیشنل پارٹی کی قیادت کو ریکوڈک معاہدے سے متعلق تفصیلی بریفنگ اورسیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں نیشنل پارٹی کی قیادت بھی شریک تھی۔