
ایک بیان میں ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے سے متعلق ان کی پارٹی کےممبران کی فیصلہ کن اکثریت متفق ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی اے پی کی فیصلہ کن اکثریت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انتظامی اور مالی بریک ڈاؤن ہونے سے پہلے اس برائے فروخت حکومت کو گھر بھیجا جائے۔
بی اے پی رہنما نے مزید کہا کہ آئینی طور پر عدم اعتماد پیش کرنے پر وقت کی کوئی قدغن نہیں، عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔




