
کوئٹہ : کوئٹہ کی احتساب عدالت دوئم میں مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی کی مد میں دئیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت
عدالت نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی عدالت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئ
کیس میں اسلم رئیسانی کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے
نوابزادہ لشکری رئیسانی اورسابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی



