Daily Archives

December 18, 2020

بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی  کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہاہے، بھارت پاکستان کے خلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ابوظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا کہ بھارت…

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انھیں 28 دسمبر تک…

بھارت پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں ملوث ہے، سینیٹر شبلی فراز

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پر آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔…

پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے افغان طالبان وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملاقات…

افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اصل چہرہ…

سٹاک ایکسچینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی: شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سٹاک ایکس چینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی۔ شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سٹاک ایکس چینج بلند ترین سطح 43766 پوائنٹس پر پہنچ گئی، 73 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی…

5 ماہ : ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض، 2 ارب 45 کروڑ ڈالر واپس

پاکستان کو مجموعی غیر ملکی قرضوں اور امداد کے 12 ارب 95 کروڑ ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران 4 ارب 49 کروڑ 93 لاکھ ڈالر قرض اور امداد موصول ہو گئی ہے جبکہ پاکستان نے موجودہ مالی سال میں…

نون لیگ کا سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب پر عدالت جانے کا اعلان

نون لیگ نے سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گیارہ فروری سے قبل سینیٹ الیکشن کا شیڈول غیر آئینی ہے، امید ہےالیکشن کمیشن غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائے گا۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے…

نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی لائے گا تو وہ آئیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اللہ ہی لائے گا تو وہ آئیں گے۔ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اتوار سے نادرا کے دفاتر کھلے…

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے 19ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن…