ریکوڈک سے بلوچستان کے عوام کیلئے روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف سے غیرملکی مائننگ کمپنی کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ملک ہے، ان وسائل سے استفادہ کرکے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریکوڈک سے بلوچستان کے عوام کیلیے روزگار، ہنرمندی اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم نے کہا منصوبے کی کامیابی پاکستان میں مستقبل کی معدنی سرمایہ کاری کیلئے مثالی معیار قائم کرے گی۔

وفد نے منرل کانفرنس کے انعقاد کو پاکستان میں معدنی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا جبکہ کراچی اور گوادر میں منرل پراسیسنگ صنعت کے قیام میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.