اہم خبریںبلوچستان

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی

مستونگ: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچی کا تعلق مستونگ کی یوسی کاریزٹو سے ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے متاثرہ بچی کے سیمپل 6 دسمبر کو بھجوائے گئے تھے، بچی کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 22، 22 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں 14 بچوں کو پولیو نے متاثر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button