اہم خبریںپاکستان

متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان  نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا، متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کےدرمیان معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے دور کا آغاز کریں جہاں سیاسی اختلاف کو دشمنی نہ سجھاجائے، ہمارا آپ کے ساتھ چلنے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔

خالد مقبول نے کہا کہ معاہدے اور مطالبے کی ایک ایک شق عوام کےلیے ہے، ہمارا معاہدہ عدم اعتماد تحریک میں ساتھ دینے سے مشروط نہیں تھا، اس تبدیلی میں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے، دعا ہے یہ تبدیلی عوام کی زندگی میں بھی تبدیلی لائے۔

عمران خان استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، عمران خان استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ  یہ اپوزیشن کا متحدہ قومی جلوہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے  اتحاد کی مضبوطی میں اہم فیصلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سندھ اور کراچی کی ترقی و خوشحالی پیش نظر ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کل رات ایم کیو ایم کی طرف سے کہا گیا بات بہت حد تک مکمل ہوچکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ عوام کا مقدمہ ہے جو آج متحدہ اور بی اے پی نے اعلان کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا ورکنگ ریلیشن شپ کا عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں،بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی اور ایم کیو ایم کے  تعلقات کا عدم اعتماد سے  تعلق نہیں، کراچی اور پاکستان کی ترقی کےلیے محنت کرنی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button