امپائر کے اشارے پر عمران خان کو مسلط کیا گیا : حافظ حمد اللہ

0

اسلام آباد : ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ 4 اپریل تک سلیکٹڈ گھر پہنچ جائے گا۔ مہنگائی مکاﺅ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مہنگائی مکاو¿ مارچ میں شمولیت پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مارچ کا مقصد سبھی جماعتوں کو معلوم ہے،یہ ہماری چار سالہ جدوجہد کا تسلسل ہے،یہ تحریک کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ 4 اپریل تک سلیکٹڈ گھر پہنچ جائے گا،ہم اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتے،یہ منتخب حکومت نہیں،امپائر کے اشارے پر اسے ملک پر مسلط کیا گیا،پی ڈی ایم مظلوموں کی آواز بن چکی ۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کرتے ہوئے میدان میں موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کے اسپیکر اسمبلی نے آئین سے روگردانی کی،جسکی سزا آرٹیکل 5 ہے ۔ انہوںنے کہاک افسوس اس حکومت سے ہمیں کسی چیز کی توقع نہیں،فیٹف کے کہنے پر مدرسوں کی معلومات مغرب کو دیں،یہ باتیں کرتا ہے ریاست مدینہ کی۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان نے باتیں ریاست مدینہ کی کرتا ہے جب کے کام غیر اسلامی،یہ شخص پاکستان کا دشمن ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے جغرافیہ کا بھی یہ شخص دشمن ہے،کشمیر کو آج ہندوستان کے حوالے کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بنک پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے،آج عمران خان نے اسٹیٹ بنک مغرب کے کہنے پر آئی ایم کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.