طارق بشیر چیمہ وزارت سے مستعفی، تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کےخلاف ووٹ دینے کا اعلان

0 33

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔

مسلم (ق) کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے میں آزاد ہوں، ہر فرد کا اپنا فیصلہ ہے اور ہر شخص اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں گزارش کرتے ہوئے بتادیا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں سپورٹ نہیں کروں گا اور ان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.