پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز

0

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز کل سے ہوگا ، قذافی سٹیڈیم میں متحارب ٹیمیں دوپہر تین بجے میدان میں اتریں گی۔

ریڈ بال کے بعد اب وائٹ بال کا ایکشن ہو گا، قذافی سٹیڈیم لاہور میں میدان لگے گا، پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گے۔اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ آخری ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کا مورال ہائی ہے ۔ دوسری جانب ٹیم پاکستان نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔

فخر ، شاداب ، شاہین اور رضوان، بابر الیون کی شان بڑھائیں گے۔ایرون فنچ ، مارنس لبوشین اور مارکس اسٹوئنس مہمان ٹیم کی جان ہوں گے۔ اب تک ہونے والے مقابلوں میں آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل ہے۔ اڑسٹھ میچوں میں کینگروز فتح یاب رہے جبکہ 32 مرتبہ شاہینوں نے میدان مارا، ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.