شوبز
کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر ہے :بلال عباس

لاہور ( شوبز ڈیسک) بلال عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوبل ایشین سٹارز میں شامل ہونے کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انتہائی عاجزی سے کام لیا۔انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں لکھا کہ ‘مجھے اپنی کامیابیوں سے زیادہ اپنی کوتاہیوں پر فخر ہے ۔انہوں نے لکھا کہ ‘پرفیکٹ دراصل ایک غلط نام ہے ۔ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتے ۔بلال عباس کی پوسٹ پر عمران اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے مطابق آپ ماشا اللہ سے ایک پرفیکٹ اداکار ہیں۔




