Daily Archives

January 20, 2021

‘فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے، کارروائی براہ راست دکھائی جائے : وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کئی ممالک اپوزیشن کی جماعتوں کی فنڈنگ کرتے رہے ہیں لیکن تعلقات کی وجہ سے ان ممالک کے نام نہیں لے سکتا۔ جنوبی وزیرستان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکر…

وزیراعظم کا آج جنوبی وزیرستان جانے کا پروگرام، مختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے، عمران خان علاقے میں تعمیر و ترقی کے مختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار اور شہباز گل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان، گورنر شاہ…

اکاؤنٹس کی سکرونٹی جاری، اب تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا

اسلام آباد  : فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اکاؤنٹس کی سکرونٹی کا عمل جاری ہے، گزشتہ پانچ سال کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی، مریم نواز کل جھوٹ بول کر چلتی بنیں، اب تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا۔ الیکشن…

جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا ہے کہ جو جتنا بڑا آدمی ہو الیکشن کمیشن پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔  چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔…

وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان

وانا: وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں فوری طور پر 3جی اور 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ پیچھے…

وفاقی حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 22 جنوری کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت…

منی لانڈرنگ ریفرنس : شہباز شریف اور حمزہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

لاہور : منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے. احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس پر شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت ہوئی۔ شہباز شریف ایک بار پھر روسٹرم پر…

چینی بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کی ضرورت اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 لاکھ ٹن…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کر دی گئی۔ لاہور ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی مقامات پر صبح کے وقت حد نگاہ صفر تک رہی۔…

خیبرپختونخوا میں 20 ہزار ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے 20 ہزار ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور دیگر اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ صحت اہلکاروں کو دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔ خیبر پختونخوا…