Daily Archives

January 8, 2021

سانحہ مچھ: میری آمد تک لاشوں کو نہ دفناکر بلیک میل نہیں کیا جاسکتا،وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری آج میتیں دفنائیں ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔ اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زونز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک…

عمران خان انسانیت سے عاری، لاشوں کے ساتھ ضد لگا کر بیٹھے ہیں:مریم نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے ہزارہ برادری کے شہدا کی تدفین کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر انھیں انسانیت سے عاری انسان قرار دیدیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری پر قیامت ٹوٹ پڑی…

المیوں پر سیاسی دکان چمکانے والے انسانیت سے عاری ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ المیوں پر سیاسی دکان چمکانے سے باز نہ آنے والے انسانیت سے عاری ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ردعمل میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انسانیت سے…

آرمی چیف کا بحرین کا تین روزہ سرکاری دورہ، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے بحرین کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ، بحرین کے…

’وزیر اعظم کی انا ریاست سے بڑی ہے ‘

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم کہے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا تو مطلب انا ریاست سے بڑی ہے،  وزیراعظم کا یہ رویہ فاشزم کی سمت ہے۔  رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست شہریوں کیلئے ماں جیسی ہے، آئین جان و مال…

وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی  کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے۔ شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نا اہل…

نومبر، دسمبر2020: تیل و گیس کی بڑی مقدار سسٹم میں آئی

نومبر، دسمبر2020 میں تیل و گیس کی بڑی مقدار سسٹم میں شامل ہوئی۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 31 دسمبر 2020 کو ختم سہ ماہی میں تیل و گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا، 2666بیرل یومیہ اضافی تیل، 82 ملین سٹینڈرڈ مکعب…

فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی، کیپٹن (ر) صفدر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی۔ کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقریر کیس میں پیشی کے لیے لاہور کی ضلع کچہری پہنچے۔ اس موقع پر کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو…

سانحہ مچھ: دھرنا چھٹے روز میں داخل، شہدا کمیٹی کا دھرنا ختم کرنے سے انکار

سانحہ مچھ کے متاثرین کا غم کم نہ ہو سکا۔ کوئٹہ میں مچھ واقعہ کے خلاف ہزارہ برادری کا لاشوں کے ساتھ دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا، شہدا کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں سے سیاسی قیادت دھرنے کے شرکا سے…

مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت…

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران کے…