المیوں پر سیاسی دکان چمکانے والے انسانیت سے عاری ہیں، شبلی فراز

0 31

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ المیوں پر سیاسی دکان چمکانے سے باز نہ آنے والے انسانیت سے عاری ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ردعمل میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انسانیت سے عاری اور بے حس وہ ہیں، جو المیوں پر بھی سیاسی دوکان چمکانے سے باز نہیں آتے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ انہی لوگوں کیلئے استعمال کیا جو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.