Daily Archives

January 17, 2021

تحریک انصاف کا مقابلہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن سے ہے : فردوس عاشق اعوان

لاہور :  معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن سے ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10سالوں میں انٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے27…

1012 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکیج سے صرف 297 ارب خرچ، برطانوی رپورٹ

وزیراعظم کے 1.2 ٹریلین روپے کے کورونا وائرس ریلیف پیکیج میں سے 297 بلین روپے خرچ کیے جا سکے ہیں تاہم اعدادوشمار کی عدم دستیابی کے باعث ریلیف پیکیج کے معاشی و سماجی اثرات کاجائزہ نہیں لیا جا سکتا۔ برطانوی فنڈ سے چلنے والی پالیسی بریف نے…

پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے۔ یہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن کی…

محکمہ ریلوے، لاہور ڈویژن کی ساتوں آپریشنل سیٹوں پر تاریخ میں پہلی بار خواتین افسران تعینات

لاہور : محکمہ ریلوے میں بھی خواتین افسروں نے اپنی دھاک بٹھا دی، ریلوے لاہور ڈویژن کی ساتوں آپریشنل سیٹوں پر تاریخ میں پہلی بار خواتین افسران تعینات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریل گاڑیوں کی آمدورفت، ٹریک، پراپرٹی اور کمرشل سمیت تمام معاملات…

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹروے پر ٹریفک متاثر، پروازیں منسوخ

لاہور : پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی، موٹروے اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا جس کے سبب 13 پروازیں منسوخ اور 13 ہی تاخیر کا شکار…

ملائیشیا میں ضبط شدہ پی آّئی اے طیارے کے 118 مسافر وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد : ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آّئی اے کے طیارے کے مسافروں کی متبادل ذریعے سے واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 118 مسافر آج نجی ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، پرواز پاکستانی وقت کے…

کورونا کی دوسری لہر، مزید 43 افراد جاں بحق، 2 ہزار 521 نئے کیسز سامنے آ گئے

اسلام آباد : کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی، مزید 43 افراد وائرس کا شکار ہو کر جانیں گنوا بیٹھے، 2 ہزار 521 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی ہے،…

بلوچستان کے ضلع لورالائی کی اہم سڑکیں تاحال خستہ حالی کا شکار

لورالائی : بلوچستان کےضلع لورالائی کی اہم سڑکیں آج کے جدید دور میں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں جن کی جانب دہائیوں سے توجہ نہیں دی گئی، عوامی نمائندے حکومت میں ہونے کے باوجود گنتی کی چند سڑکیں بھی نہ بنوا سکے۔ ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال سڑک پر…

بلوچستان: کان کنوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے؟

مچھ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسم پرسی کی حالت میں کام کرنے والے کان کنوں کے مسائل ایک مرتبہ پھر اجاگر ہو گئے ہیں۔ آخر ان کان کنوں کی حفاظت اور بنیادی ضروریات ِ زندگی کس کی ذمہ داری ہے؟ بلوچستان کے علاقے…

پہلا ٹیسٹ : سری لنکن بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں سنبھل گئی

گال ( سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن بیٹنگ لائن انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سنبھل گئی جب اس نے دن کا اختتام دو وکٹوں پر 156رنز کے ساتھ کیا لیکن وہ اب بھی 130 رنز کے خسارے میں ہے ۔ انگلش ٹیم نے تیسرے دن کا آغاز چار وکٹوں پر 320 رنز کے…