معاشرتی اقدا رکے منافی ڈراموں میں کام نہیں کرونگی: ثروت
اسلام آباد : انہوں نے کہا کہ انہیں کئی ایسے ڈراموں کی پیش کش ہوئی جس میں دیور بھابی کا افیئر تھا۔ جلن ڈرامے میں نشہ جیسے کردار کو نبھانا تھا جس کیلئے انہوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ ایسے پراجیکٹ کا کبھی بھی حصہ نہیں بننا چاہیں گی جو ایسے موضوعات کو پروموٹ کرتے ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک یہ ڈرامے معاشرتی اصلاح کے بجائے بگاڑ کا کام کر رہے ہیں اور ہمیں ایسے موضوعات پر ڈرامے نہیں بنانے چاہیے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ ہماری انڈسٹری مواد اور سکرپٹ کا معیار بہتر کرے ۔