اہم خبریںشوبز

’’ارطغرل غازی ‘‘کے کردار ’’دوآن ایلپ ‘‘پاکستان پہنچ گئے

لاہور :   شہرہ آفاق تُرک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میںدوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے اداکارکیوت سیتن گونیر پاکستان پہنچ گئے ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع دی اور جہاز کی ٹکٹ کی تصویر بھی شیئر کردی ۔انہوں نے ایک ویڈیوبھی شیئر کی جس میں دو موسیقار خوبصورت انداز میں طبلہ اور رباب بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ وہ اسلام آبا دمیں موجود ہیں اور اپنے مداحوں کی خواہش پر ترکی سے پاکستان کاسفرکیاہے ۔ کیوت سیتن گونیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ’’صبح بخیر ‘‘والے ایموجی کا بھی استعمال کیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button