شوبز
اداکاری مشکل آرٹ ،میں آج بھی فن کا طالبعلم :وسیم عباس

لاہور : سینئر اداکاروسیم عباس نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور فنکار کی ساری زندگی اس کی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ،کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتاکیونکہ کسی بھی شعبے میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کوملتا ہے ۔ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں۔وسیم عباس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تھیٹر، ٹی وی اور فلموں پر کام کرچکا ہوں اور ذاتی پروڈکشن بھی کی ہے ،میں نے ایک بھرپور زندگی گزاری ہے اور اس سے مطمئن ہوں اورخداکا بے حد شکرگزارہوں ۔




