Daily Archives

November 10, 2020

’کراچی واقعے میں ملوث آئی ایس آئی اور رینجرز کے افسران معطل‘

آئی جی سندھ کے تحفظات پر فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی، انکوائری کی سفارش پر متعلقہ آفیسرز کو ذمے داریوں سے ہٹا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی سندھ کے تحفظات پر پاک فوج نے انکوائری مکمل کرلی۔ مزار قائد کے واقعہ پر عوام کی…

ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، وزیراعظم عمران خان کا اندرون…

وزیرِ اعظم عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ روپے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکینِ قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں جن کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے۔ الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس پاکستان میں 10 غیر…

‘پورے ملک میں “گو نیازی گو” کانعرہ لگ چکا، حکمران جیسے آئے اسی طرح جائیں گے’

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پورے ملک میں “گو نیازی گو” کا نعرہ لگ چکا، حکمران جس طرح آئے ہیں اسی طرح جائیں گے، سیاسی مخالفین سن لیں، سلیکٹر صرف عوام ہیں۔ حکومت نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی تو عوام نہیں…

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک

روس کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کا جاری ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں، کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔ خیال رہے20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم 16 دستاویزات اپنائے گی جس میں ماسکو اعلامیہ بھی شامل ہے۔…

ہنگامہ آرائی کیس: خواجہ عمران نذیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور:   انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں خواجہ عمران نذیر کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لیگی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے…

عمران خان نے خوفزدہ ہو کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا: مریم اورنگزیب

لاہور:   مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے خوفزدہ ہو کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا، جان بوجھ کر شہباز شریف کی صحت خراب کی جا رہی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے عوام کو آٹا اور…

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی انسپکشن ججز کے دوروں کے دوران تحفے تحائف لینے پر پابندی

لاہور:   چیف جسٹس قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت انسکپشن ججز کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عدالتوں کے دوروں کے دوران سیشن ججز اور سئینر سول ججز کی جانب سے کسی بھی قسم کے تحفے تحائف دینے پر پابندی عائد کر دی۔ چیف جسٹس قاسم خان کے…

رمضان شوگر ملز کیس: لیگی رہنما حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

لاہور:   رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ لیگی رہنما کو بکتر بند گاڑی میں نیب کورٹ لایا گیا۔ رمضان شوگر ملز ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے استفسار کیا گزشتہ سماعت پر ملزم کو…

راولپنڈی کے تجارتی مرکز ٹرالی اڈا میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا جینا دوبھر

راولپنڈی:  راولپنڈی کے تجارتی مرکز ٹرالی اڈا میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا۔ بڑے تاجر ہوں یا انتظامیہ، سب نے تجاوازت کو ہر مہینے لاکھوں کی کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ راولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز ٹرالی اڈا میں تجاوزات…