ایران سے کشیدگی،پہلی بار امریکا ،سعودیہ کے طیاروں کی مشرق وسطیٰ میں مشترکہ پروازیں
واشنگٹن : امریکی سنٹرل کمانڈ نے بدھ کو جاری بیان میں کہاکہ مشترکہ فضائی مشن میں امریکا کے بی 52 بمبار طیارے نے حصہ لیا،سعودی عرب کے ایف15 طیارے بھی فضائی مشن کا حصہ تھے ۔یہ طیارے امریکی ریاست لوزیانا سے اڑے ،16گھنٹے تک مسلسل محو پرواز رہے ،ان طیاروں نے ایران کے قریب خلیج عرب کے اوپر بھی پرواز کی۔ امریکا کے بی 52جنگی طیاروں کی یہ رواں سال کے دوران تیسری جبکہ گزشتہ سال نومبر سے مشرق وسطیٰ پر چھٹی پروازتھی۔ مشترکہ پروازیں