محکمہ واسا نے زیر زمین پانی بچانے کے لئے ایک منصوبہ تشکیل دیدیا

0 27

لاہور (آن لائن) محکمہ واسا نے زیر زمین پانی بچانے کے لئے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔جس کے لئے دنیا کی چار بڑی کمپنیوں کو کنسلٹنسی فراہم کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جن میں ڈنمارک، ترکی، جرمنی، اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان غیر ملکی کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ جبکہ آئندہ دو ماہ میں ان کمپنیوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ جس کے بعد کسی ایک کمپنی کو بطور کنسلٹنٹ منتخب کیا جائے گا جو واسا کو اپنی کنسلٹنسی فراہم کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.