لاک ڈائون کے دو ہفتے بعد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا

0

لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈائون کے دو ہفتے بعد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ہاتھ دھونے کے انتظامات سمیت، سینی ٹائزر کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری اسمبلی نے 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین سمیت بیمار ملازمین کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے جزوی طور پر کھلنے سے پارلیمانی سرگرمیاں بحال ہونے کی امید ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.