چا نسلر/گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی میں جدید ٹیکنا لو جی سے
لاہور (آن لائن) چا نسلر /گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپار ٹمنٹ آف ما ئکرو بیا لو جی میں گذ شتہ روزجدید ٹیکنالوجی سے لیس ایمر جنگ پیتھو جنز پر تحقیق اور ٹیسٹ کے لیے بائیوسیفٹی لیول تھری لیبا رٹری کا افتتا ح کیا۔ لیبا رٹری کا قیام پیر برا ئٹ انسٹی ٹیو ٹ بر طا نیہ ،با ئیو ٹیکنا لو جی اینڈ با ئیو لو جیکل سائنسز ریسر چ کونسل بر طا نیہ اور زونوسز اینڈ ایمر جنگ لا ئیو سٹا ک سسٹم برطا نیہ کے با ہمی اشتراک سے عمل میں آیا۔گورنر پنجاب نے اپنی اہلیہ پروین سر ور اور وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد کے ہمراہ لیبا رٹری کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود جدید سہو لیا ت کا جا ئزہ بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے فخر محسو س ہو تا ہے کہ آزما ئش کی اس گھڑی میں ہما رے تعلیمی ادا رو ں کے وا ئس چانسلرز نے لیڈرشپ کامثا لی کردار ادا کیا ہے جو گھرو ں میں آرام سے بیٹھنے کی بجا ئے اپنی اعلی قا بلیتو ں کو بروئے کار لا کر نئی تحقیق اور آئیڈیا ز کو سا منے لیکر آ رہے ہیں۔ اُ نہو ں نے ٹیلی میڈیسن کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہما را مقصد مر یض کے ساتھ ساتھ ڈ اکٹر کی زند گی کو بھی بچا نا ہے اور پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کا سسٹم دنیا کے کئی بڑے مما لک کی نسبت زیا دہ اچھے طریقے سے کام کر رہا ہے۔گورنر پنجاب نے اس جدید لیبا رٹری کے قیام پر ویٹر نری یونیورسٹی کی قیادت اور ٹیم ورک کی تعریف بھی کی ۔اُ نہو ں نے کہا کہ بہت جلد ہم اپنے ملک میں ماسک اور سینیٹا ئزر جیسی چیزو ں کو بنا نا شر وع کر دیں گے۔ اُ نہو ں نے مزید کہا کہ کرو نا وائرس کا ٹیسٹ بیماری کے پھیلا ئو کو سمجھنے اور اس کا کا میاب علا ج کرنے کے لیئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ BSL-3 لیبا رٹری اپنی طر ز کی پہلی لیبا رٹری ہے جو دور جدید کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہو لیات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کرو نا وائر س کے تشخیصی ٹیسٹ کر نے کے ساتھ ساتھ ون ہیلتھ کے تحت ایمر جنگ پیتھو جنز پر تحقیق کر ے گی۔ پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شر کا کو کرو نا وبا ء کے دوران یونیورسٹی کی ویٹر نری ٹیلی میڈیسن سروسز، ہا ئبر ڈ ٹیچنگ سسٹم اور طلبہ کے ساتھ اسا تذہ کی آن لا ئن کمیو نیکیشن کے بارے میں بتا یا۔اُ نہو ں نے کہا کہ ہم بہت جلد سا ئنس کمیو نیکیشن سینٹر یونیورسٹی میں قا ئم کر رہے ہیں جس کے تحت عام فہم زبا ن میں مو یشی پال حضرات اور لا ئیو سٹاک سیکٹر سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی رہنمائی کے لیئے پیغام چلا ئے جا ئیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب نے لیبارٹری کے اغرا ض و مقا صد بیان کیے۔