عوام کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھاناحکومت کی اولین ترجیح ہے: ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور (آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈپرکوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطربہترین آئیسولیشن وارڈاورجدید طبی سہولیات فراہم کرنے پروزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کاشکریہ اداکیا۔ صوبائی وزیرصحت نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈکے مختلف وارڈزکادورہ کیا اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔اس موقع پرسیکرٹری لیبرسارہ اسلم، کمشنرپیسی تنویراقبال اوردیگرافسران بھی موجودتھے۔ وزیرمحنت وانسانی وسائل نے وزیرصحت کوہسپتال میں موجودتمام طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے پچاس بستروں پرمشتمل طبی سہولت فراہم کرنے میں وزیرمحنت انصرمجیدخان کی ذاتی کاوش شامل ہے۔حکومت کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ بی ایس ایل تھری لیبزکی سہولت بڑھاکرٹیسٹنگ کی رفتارتیزکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عوام کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھاناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کے علاج معالجہ سے لمحہ بہ لمحہ باخبررکھاجارہاہے۔ صوبائی وزیرمحنت انصرمجیدخان نے کہاکہ محکمہ محنت وانسانی وسائل مشکل گھڑی میں محکمہ صحت کے ساتھ مل کرکوروناوائرس کامقابلہ کرے گا۔پنجاب کے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آئیسولیشن رومزمختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کومزیداپ گریڈکیاجارہاہے۔کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر محنت انصرمجیدخان نے ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام افسران کو انتہائی محنت اورجانفشانی سے فرائض سرانجام دینے پرخراج تحسین پیش کیا۔