Daily Archives

April 23, 2021

وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج طلب کرلی

وزیراعظم نے کہا ہے کہ فوج ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پولیس کی مدد کرے گی، لاک ڈاؤن نہیں کر رہے، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو سب کچھ بند کرنا پڑے گا، مثبت کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا، گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک…

مجھے رگڑا لگایا جا رہا ہے، حکومت نے حق سمجھ لیا ہے کہ ہماری زندگی تباہ کرے، جسٹس فائز

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ مجھے بار بار رگڑا لگایا جا رہا ہے اور حکومت نے حق سمجھ لیا ہے کہ ہماری زندگی تباہ کرے۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔ وکیل…

سیاحت کی آمدن سے ہم اپنے غیر ملکی قرضے اتار سکتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت پاکستان کا مستقبل ہے، مری کی طرزپر دیگر علاقوں میں پر فضا مقامات بنائیں گے، سیاحت کے فروغ سے برآمدات اور ترسیلات زر سے زیادہ سرمایہ حاصل کرسکتے ہیں اور آمدن سے ہم اپنے قرضے اتار سکتے ہیں۔ ان خیالات…

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ لاہور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے  ضمانتی مچلکے منظور کرکے ان کی روبکار جاری کردی، جیل حکام کو روبکار موصول ہوتے ہی…

لوگ عید کی شاپنگ ابھی سے کرلیں، آگے لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگ بالخصوص خواتین عید کی شاپنگ ابھی سے کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے لاک ڈاؤن لگ جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی اور…

عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، سختی کرنا پڑے گی: ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، صورتحال یہی رہی تو سختی کرنا ناگزیر ہوگا۔ انہوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی…

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرادیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے قومی ٹیم کو 19 رنز سے ہرادیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20…

بھارت: ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی، 14 مریض چل بسے

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک ہسپتال میں قائم کورونا وائرس کے وارڈ میں آگ لگنے سے مزید 14 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل ہی ریاست مہاراشٹرکے ذاکرحسین ہسپتال میں آکسیجن سلنڈرلیک ہونے کی وجہ سے کورونا وارڈ کو آکسیجن…

کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں: چین

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے چین نے کہا کہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بِن نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دھماکے میں مرنے…

عالمی ماحولیاتی کانفرنس شروع، 40 عالمی راہنما شریک

امریکی صدرجوبائیڈن نےلیڈرزکلائمیٹ سُمٹ2021کاآغازکردیا ہے. جو بائیڈن کی سربراہی میں ہونے والی اس ورچوئل ماحولیاتی کانفرنس میں دنیا کے 40 عالمی راہنما شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی نمائندگی معاون خصوصی امین…