اہم خبریںبلوچستانبین الاقوامیپاکستان
کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں: چین

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے چین نے کہا کہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بِن نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دھماکے میں مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے وقت چینی سفیر اور وفد کے اراکین ہوٹل میں موجود نہیں تھے، ہمیں پاکستانی اداروں سے امید ہے وہ جلد ذمہ داروں تک پہنچ جائیں گے، چین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔



