اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت: ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی، 14 مریض چل بسے

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک ہسپتال میں قائم کورونا وائرس کے وارڈ میں آگ لگنے سے مزید 14 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل ہی ریاست مہاراشٹرکے ذاکرحسین ہسپتال میں آکسیجن سلنڈرلیک ہونے کی وجہ سے کورونا وارڈ کو آکسیجن گیس کی سپلائی متاثرہوگئی جس کے نتیجے میں 24 مریض دم توڑ گئے تھے۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرممبئی کے ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے باعث کورونا وبا کے 14مریض جان کی بازی ہارگئے جب کہ متعدد مریض زخمی بھی ہوئے جنہیں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button