
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے قومی ٹیم کو 19 رنز سے ہرادیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 99 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔




