اہم خبریںبین الاقوامی
عالمی ماحولیاتی کانفرنس شروع، 40 عالمی راہنما شریک

امریکی صدرجوبائیڈن نےلیڈرزکلائمیٹ سُمٹ2021کاآغازکردیا ہے. جو بائیڈن کی سربراہی میں ہونے والی اس ورچوئل ماحولیاتی کانفرنس میں دنیا کے 40 عالمی راہنما شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی نمائندگی معاون خصوصی امین اسلم کررہےہیں
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے چلینجز سے نبزد آزما ہونا ہے۔ امریکا نے ماحولیاتی خطرات کم کرنے کے لیے 2023 تک کاربن کے اخراج کو پچاس فیصد تک کم کرنے کا اعلان کیا کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اثرات سے محفوظ بناناضروری ہوگیا، جس کےخطرات کم کرنے کے معاشی تقاضےبدلناہوں گے۔




